رسائی کے لنکس

استعمال کرنے کی شرائط اور پرائیویسی نوٹس

پرائیویسی بیان
جب آپ ہماری ویب سائٹ پر جاتے ہیں تو ہم آپ سے آپ کی ذاتی معلومات حاصل نہیں کرتے تاوقتیکہ آپ اپنی ذاتی معلومات ہمیں فراہم کرنے کا خود ہی عندیہ نہ دیں۔
معلومات خودکار طور پر جمع ہوتی ہیں
اگر آپ ویب سائٹ پر جائیں اور کچھ بھی نہ کریں یا وہاں کچھ پڑھیں یا کسی قسم کی معلومات ڈاؤن لوڈ کریں تو ان تمام صورتوں میں ہمارے پاس آپ کے ویب سائٹ پر جانے سے متعلقہ اطلاعات خودکار طور پر جمع ہو جائیں گی۔ ان تمام اطلاعات کا تعلق آپ کی ذات کی شناخت سے نہیں ہوگا۔ بلکہ خود کار طور پر آپ کے بارے میں صرف درجِ ذیل اطلاعات جمع ہوں گی:

• انٹرنیٹ ڈومین (مثال کے طور پر "xcompany.com" یا آپ نجی انٹرنیٹ اکاؤنٹ کے ذریعے یا اپنے اسکول کے اکاؤنٹ "yourschool.edu" یا کسی یونیورسٹی کی ڈومین جہاں سے آپ نے رسائی حاصل کی ہے) اور آئی پی ایڈریس ( آئی پی ایڈریس وہ نمبر ہوتا ہے جو آپ کے استعمال کرتے وقت کمپیوٹر کو خود بخود تفویض ہو جاتا ہے جس کے ذریعے آپ ہماری ویب سائٹ تک پہنچتے ہیں۔)
• ہماری ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے جو براؤزر اور آپریٹنگ سسٹم آپ استعمال کرتے ہیں۔
• ہماری ویب سائٹ پر جانے کی تاریخ اور وقت۔
• جن صفحات کو آپ نے دیکھا۔
• اگر آپ نے کسی دوسری ویب سائٹ کے ذریعے اس سائٹ تک رسائی حاصل کی ہے تو اُس ویب سائٹ کا پتا۔


اگر آپ اپنی ذاتی معلومات ہمیں بھیجیں

اگر آپ ہمیں اپنی ذاتی معلومات ای میل کے ذریعے ارسال کرتے ہیں یا کوئی فارم پُر کرتے ہوئے اپنی ذاتی معلومات شامل کرتے ہیں اور ان کو ہماری ویب سائٹ کے ذریعے پیش کرتے ہیں تو ہم آپ کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے اسے استعمال کرتے ہیں۔ ہم اس کے علاوہ کسی اور مقصد کے کے لیے ان کو استعمال میں نہیں لاتے۔ مزید براں آپ کی فراہم کردہ معلومات پر مبنی ہم کسی کا شخصی خاکہ تشکیل نہیں دیتے اور نہ یہ اطلاعات کسی نجی ادارے کو دیتے ہیں اور نہ ہم تجارتی اغراض کے لیے یہ معلومات جمع کرتے ہیں۔

ہم آپ کی ای میل کسی دوسرے وفاقی ادارے کو صرف اس صورت میں دے سکتے ہیں جب آپ کی انکوائری کا تعلق اس ایجنسی سے ہو یا قانونی طور پر اس کا فراہم کرنا ہم پر لازم ہو۔ اس کے علاوہ ہم کانگریس یا عدالت کے سمن کی تعمیل کرتے ہوئے بھی ای میل سمیت جملہ دستاویزات جاری کر سکتے ہیں۔

معلومات کا حصول برائے ٹریکنگ اور مخصوص انفرادی مقصد کے لیے کوکیز (کوکی ایک طرح کی چھوٹی فائل ہوتی ہے جو ویب سائٹ آپ کے کمپیوٹر کو منتقل کرتی ہے تاکہ جب آپ کمپیوٹر کھولیں، اس وقت ان مخصوص معلومات کو یاد رکھا جائے) آپ کا کمپیوٹر کوکیز میں موجود معلومات صرف اسی ویب سائٹ سے شیئر کرے گا جس نے یہ معلومات فراہم کی ہیں۔ اس کے علاوہ کوئی اور ویب سائٹ ان کو طلب نہیں کر سکتی۔ کوکیز کی دو اقسام ہوتی ہیں، عارضی (session) اور قائم رہننے والی(persistent) ۔ عارضی کوکیز صرف اس وقت تک موجود رہتی ہیں جب تک آپ کا براؤزر کھلا رہتا ہے۔ جب براوزر بند ہوتا ہے تو کوکیز بھی غائب ہو جاتی ہیں۔ قائم رہنے والی کوکیز متعلقہ معلومات کو آپ کے کمپیوٹر میں طویل عرصے تک محفوظ رکھتی ہیں۔

وائس آف امریکہ کی ویب سائٹس تیکنیکی وجوہات کی بنا پر قائم رہنے والی کوکیز استعمال کرتی ہیں تاکہ ان سائٹس کے ذریعے باآسانی مطلوبہ مواد تک آپ پہنچ سکیں یا آپ کی ترجیحات کی مناسبت سے ہم ان کو مستقبل کے استعمال کے لیے محفوظ کر لیں۔ وی او اے کی کچھ ویب سائٹس ان قائم رہنے والی کوکیز کو اس لیے استعمال کرتی ہیں تاکہ مختلف اوقات میں جب بھی آپ ویب سائٹ کھولیں تو کمپیوٹر ان کو یاد رکھے۔ اس طرح آپ اپنی مخصوص ترجیحات کی سیٹنگ کو آئندہ استعمال کرنے کے لیے کام میں لا سکتے ہیں۔ وی اے او کی ہر ویب سائٹ قائم رہنے والی کوکیز کو از خود شناخت کر لیتی ہے۔آپ کی نجی معلومات چاہے قائم رہنے والی کوکیز کے طور پر جمع کی گئی ہوں یا کسی اور جگہ محفوظ ہوں، کسی طور بھی تیسرے فریق کو فراہم نہیں کی جائیں گی، جس کے پاس ان معلومات کے حصول کا کوئی اختیار نہیں ہوگا۔ اگر آپ اپنے کمپیوٹر میں عارضی یا قائم رہنے والی کوکیز محفوظ نہیں رکھنا چاہتے تو آپ اپنے براؤزر کے ذریعے ان کو بند کر سکتے ہیں۔ مگر اس عمل سے وی او اے کی چند ویب سائٹس کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔

عدم تعلقی (Disclaimer)

ہم بیرونی سائٹس کا لنک دے سکتے ہیں تاکہ ہمارے مشن کی کارکردگی میں وہ ہمارا مددگار ہو یا اس سے کسی خبر کی مزید وضاحت ہوتی ہو۔ کسی بیرونی سرور سے لنک دینے کا یہ مطلب نہیں ہوگا کہ اس لنک میں دی گئی رائے یا خیال کو وائس آف امریکہ کی سرکاری توثیق حاصل ہے یا اس لنک میں دی گئی معلومات کے مستند ہونے کی ضمانت دی گئی ہے۔ کسی کمرشل سائٹ کا لنک منسلک کرنے کا یہ ہرگز مطلب نہیں ہے کہ ہے کہ وہاں فروخت کی جانے والی اشیا یا خدمات کی توثیق یا سفارش کی جارہی ہے۔ کسی بیرونی سرور کا لنک انتہائی پیشہ وارانہ طور سے کیا جاتا ہے۔ (مثال کے طور یہ دیکھا جاتا ہے کہ وہ لنک مکمل طور پر آپریشنل ہو، زیادہ تر اوقات میں دستیاب ہو، اس میں ناقص معلومات یا فحش گرافکس نہ ہوں وغیرہ وغیرہ) یہ سرور کسی ایسے بیرونی سرور کو لنک نہیں کرے گا جہاں سے سرکاری طور پر فنڈز جمع کرنے کی تائید کی جاتی ہو یا کسی سیاسی ایجنڈے کے لیے لابی کی جاتی ہو۔ وائس آف امریکہ کے پروگرام امریکہ کے اندر نشر نہیں ہوتے۔ ہمارے پروگرام اور ہماری ویب سائٹس بیرونی دنیا کے قارئین، سامعین اور ناظرین کے لیے مخصوص ہیں۔ امریکہ کے اندر جو براڈ کاسٹر ہمارا ٹریڈ نام یا مخفف نام استعمال کرتے ہیں، ان کا اس بین الاقوامی نشریاتی ایجنسی یا VOANews.com سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تصحیح

VOANews.com. پر تصحیح کے طریقے درج ذیل ہیں:

اگر ٹائپنگ کی وجہ سے سادہ سی غلطی ہے اور اس سے خبر کا مواد اور حقائق تبدیل نہیں ہوتے تو ہم اسے معمولی غلطی تصور کر کے کچھ کہے بغیراصلاح کر دیتے ہیں لیکن اگر غلطی بڑی ہے یا حقائق کو مسخ کر رہی ہے تو ہم اس کو تبدیل کر کے ایک علامت asterisk* کا اضافہ کر دیتے ہیں اور نیچے ایک نوٹ ہوتا ہے جس میں بتایا جاتا ہے کہ اس کی کب اصلاح کی گئی اور اصل غلطی کیا تھی۔ جہاں تک بریکنگ نیوز کا تعلق ہے تو ہم خبر کی تبدیلی کے ساتھ اس اسٹوری پر بار بار نظر ثانی کر کے قطع و برید کرتے رہتے ہیں۔ چوں کہ خبر فوری طور پر اور وقت ضائع کیے بغیر دینا ہوتی ہے، اس لیے ہم ہر بار تبدیل شدہ خبر کی تفصیل نہیں دیتے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ ہر لحظہ تبدیل ہونے والی خبر کا ادراک کیا جا رہا ہے۔

رائے پوسٹ کرنے کے ضابطے

پوسٹنگ سے پہلے تمام آراء کی نظر ثانی کی جائے گی۔ وی او اے ہر ممکن کوشش کرے گا کہ 48 گھنٹے یا اس سے کم عرصے میں آراء کا ریویو کر کے انہیں پوسٹ کر دیا جائے۔ وی او اے فکر انگیز مباحثے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور کسی نظریے یا سیاسی نقطۂ نظر کی بنیاد قائم رائے یا تبصرے کو سینسر نہیں کیا جائے گا۔ وی او اے کسی رائے یا تبصرے میں قطع و برید نہیں کرے گا۔ ہم یا تو من وعن پوسٹ کر دیں یا بالکل نہیں کریں گے۔

تمام آراء کو حسب ذیل ضابطوں کی لازماً پابندی کرنا ہوگی:

۱: موضوع پر قائم رہیں

۲: فحاشی، ہتک آمیز زبان، غیر مہذب کلمات، نفرت پھیلانے والی زبان، چیخنا چلانا یا کوئی بھی نازیبا رویہ ممنوع ہوگا

۳: کسی پر ذاتی حملہ نہیں ہوگا، بھڑکانے والی زبان یا تشدد پر اکسانے والی بات منع ہے

۴: صرف سادہ زبان قابل قبول ہوگی۔ براہ کرم Html یا کوئی دوسرا کوڈ استعمال نہ کیا جائے

کاپی رائٹس سے متعلق پالیسی

۱: تمام متن، آڈیو اور ویڈیو مواد جو صرف وائس آف امریکہ نے پروڈیوس کیا ہو، عام دسترس کا حامل ہے۔ کسی قسم کے وی او اے کے مواد کو استعمال کرتے ہوئے، اس کا کریڈیٹ voanews.com. وائس آف امریکہ یا وی اے او کو دینا لازم ہے۔ تاہم voanews.com پر ایسا متن، ویڈیو، آڈیو، تصاویر، گرافکس یا ایسا مواد ہو سکتا ہے جس کے کاپی رائٹس کا لائسنس صرف وی او اے پروگرامنگ کے لیے مختص ہو۔ یہ مواد عام دسترس میں نہیں ہوگا اور کاپی رائٹ مالک کی اجازت کے بغیر اسے نہ نقل کیا جا سکتا ہے، نہ دوبارہ تقسیم کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی شائع کیا جا سکتا ہے۔

۲: تھرڈ پارٹی مواد: وی او اے کے پاس انفرادی طور پر ایجنس فرانس پریس (اے ایف پی) دی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) اور رائٹرز کا لائسنس ہے جس کے تحت ہم اپنی ویب سائٹ پر ان کا متن، ویڈیو، آڈیو، فوٹو اور گرافکس استعمال کر سکتے ہیں۔ ان تینوں ایجنسیوں کے مواد پر ان کے حقوق ہیں اور یہ بالترتیب اے ایف پی، اے پی اور رائٹرز کی ملکیت ہیں۔ ان ایجنسیوں کی تحریری اجازت کے بغیر ان کے مواد کو نہ نقل کیا جاسکتا ہے، نہ شائع کیا جاسکتا ہے اور نہ دوبارہ تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ اے ایف پی، اے پی اور رائٹرز کا متن، ویڈیو، آڈیو، فوٹو اور گرافکس کسی بھی ذریعہ ابلاغ پر برائے نشر و اشاعت یا دوبارہ تقسیم کے لیے نہ براہ راست اور نہ بالواسطہ شائع، نشر یا دوبارہ تحریر نہیں کیے جاسکتے۔ ان کے مواد یا اس کے کسی حصّے کو ماسوائے ذاتی یا غیر تجارتی مقاصد کے اپنے کمپیوٹر میں کسی اور مقصد کے لیے ذخیرہ بھی نہیں کیا جا سکتا۔

اے ایف پی، اے پی اوررائٹرز صارف یا کسی تیسرے فریق یا کسی اور شخص کو جس نے سروس میں یا کسی اور فرد کے لیے معلومات حاصل کی ہیں، کسی طور بھی قانونی طور پر جواب دہ نہیں۔ اور اگر اس میں کسی قسم کی تاخیر ہو جائے، یا وہ درست نہ ہوں یا ان میں غلطی ہو یا کوئی بات چھوٹ جائے یا مکمل یا جزوی طور پر اس کی ترسیل میں دیر ہو جائے یا ان کے نتیجے میں کسی قسم کا نقصان اٹھانا پڑ جائے تو ان کی ذمہ داری بھی ہم پر عائد نہیں ہو گی۔

AFP, AP and Reuters will not be held liable in any way to the User or to any third party or to any other person who may receive information in the Service or to any other person whatsoever, for any delays, inaccuracies, errors or omissions therefrom or in the transmission or delivery of all or any part or for any damages arising from any of the foregoing or occasioned thereby.

۳: "وائس آف امریکہ" اور voanews.com ٹریڈ مارکس ہیں، جنہیں باضابطہ اجازت کے بغیر تجارتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ تاہم اگر آپ اپنے صفحے پر voanews.com ویب سائٹ کا لنک لگانا چاہتے ہیں تو آپvoanews.com کے لوگو کی چھوٹے سائز کی گرافک استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ یہ لنک دینا چاہتے ہیں تو براہ کرم اپنی درخواست اس پتے پر ارسال کریں voanews@voanews.com.

ڈیجیٹل میلینیم کاپی رائٹ ایکٹ نوٹس

وائس آف امریکہ (وی او اے) دوسروں کی املاک دانش کا احترام کرتا ہے، ساتھ ہی ہم وی او اے سائٹ کے صارفین سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ بھی ایسا ہی کریں گے۔

ڈیجیٹل کاپی رائٹ ایکٹ(DMVA) اور دوسرے قابل عمل قانون کے تحت وی او اے نے ایسی پالیسی اپنائی ہے جس کے تحت کاپی رائٹ رکھنے والوں کے حقوق غصب کرنے والے اکاونٹ ہولڈرز کو مناسب انداز میں ختم کر دیا جاتا ہے۔ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ کے کام کو اس طرح نقل کیا گیا ہے جس سے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا ارتکاب ہوتا ہے تو آپ وی او اے کے کاپی رائٹ ایجنٹ کو درج ذیل معلومات فراہم کریں:
اس شخص کے تحریری یا الکٹرونک دستخط جو اس مالک کی نمائندگی کرنے کا اختیار رکھتا ہو، جس کے جملہ حقوق کی مبینہ طور پر خلاف ورزی کی گئی ہو۔
جس کاپی رائٹ کام کی خلاف ورزی کا دعویٰ کیا گیا ہو، اس کی نشان دہی یا ایک نوٹیفیکیشن کے تحت وی اے او کی سائٹ کے مختلف النوع کام (جن کے کاپی رائٹ بحق محفوظ ہوں) اور سائٹ پر ایسے کاموں کی نمائندہ فہرست۔
جس کاپی رائٹ کام کی خلاف ورزی کا دعویٰ کیا گیا ہو، یا اس کی خلاف ورزی کی جا رہی ہو اور جسے ہٹانا مقصود ہو یا اس تک رسائی کو ناکارہ بنایا جائے اور اس سلسلے میں معقول معلومات کی نشان دہی، جن کے ذریعے وی او اے اس مواد تک پہنچ سکے۔
ایسی معقول اور کافی معلومات، جن کی روشنی میں وی او اے آپ سے بطور شکایت کنندہ فریق کے رابطہ کر سکے۔
آپ کا یہ بیان کہ آپ ایمان داری سے یہ یقین رکھتے ہیں کہ جس مواد کے استعمال کی شکایت کی ہے اس کی کاپی رائٹ کے مالک یا اس کے ایجنٹ سے باضابطہ اجازت نہیں لی گئی یا قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔
ایک بیان کہ نوٹیفیکشن میں درج معلومات درست ہیں اور جان بوجھ کر دروغ گوئی کے تحت جرمانے کی سزاوار ہو سکتی ہیں، اور شکایت کنندہ فریق کے طور پر آپ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ آپ بلا شرکت غیرے حقوق رکھنے والے اس مالک کی جگہ پر اقدام اٹھا سکتے ہیں جس کے حقوق کی مبینہ طور پر خلاف ورزی ہوئی ہے۔

کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے دعووں کے نوٹس کے سلسلے میں یا وی او اے کی سائٹ کے بارے میں وی او اے کے ایجنٹ سے اس ای میل پتے پر رابطہ کیا جا سکتا ہےcipyrightclearances@usagm.gov
یا اس پتے پر آپ خط بھیج سکتے ہیں
Voice of America Copyright Agent
330 Independence Ave, SW
Suite 3349
Washington, D.C. 20237
United States of America

XS
SM
MD
LG